اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

’سگے بھائی ہو یا دشمن‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں پوری فیملی جنید کی دشمن بن گئی۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں شہروز سبزواری (اسد)، کرن حق (روحی)، سید جبران (جنید)، اریج محی الدین (بینا)، عروبا مرزا (انو)، بابر علی (ابی)، فیضان شیخ (فرحان)، سبحان اعوان (عمر)، ندا ممتاز، پروین اکبر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

’میرے ہی رہنا‘ کی کہانی دو بہنوں روحی اور بینا کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے ایک ہی گھر میں شادی ہونے کے بعد دونوں بہنوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’انو میکے آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’آپ کے بیٹے نے میرے شوہر کو کمپنی سے باہر نکال دیا ہے یہ لیٹر دیکھیں۔‘

روحی بہن بینا سے کہتی ہیں ’اگر کب جنید بھائی کی زیادتیاں ختم ہوں گی، تم اور جنید بھائی اور کتنے لوگوں کا دل دکھاؤ گے۔‘ بینا کی ساس بھی کہتی ہیں کہ ’کیوں سب کی خوشیوں کے پیچھے پڑی ہو۔‘

اسی دوران جنید آجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’ماں اس سب سے بینا کا کوئی لینا دینا نہیں ہے مجھے جو بہتر لگا میں نے کمپنی کے لیے وہی کیا ہے۔‘

والدہ کہتی ہیں کہ ’انو کی خوشیاں برباد کرکے تمہیں اس میں بہتری نظر آرہی ہے۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’فرحان دھوکے باز تھا۔‘ یہ سن کر انو کہتی ہیں کہ ’دیکھ رہی ہیں امی بھائی میرے شوہر پر کس طرح الزام لگا رہے ہیں۔‘

جنید کہتے ہیں کہ ’یہ سچ ہے کہ انو، اب تک وہ جو کرتا رہا میں نے تمہاری خاطر برداشت کیا لیکن اب وہ جو کرنے جارہا ہے میں کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا۔‘

انو بھائی کو باتیں سناتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’آپ برداشت کربھی نہیں سکتے، کیونکہ اس نے اسد کے ساتھ مل کر اپنی کمپنی بنانے کے بارے میں سوچ لیا، آپ کیسے برداشت کریں گے وہ خود سے آگے بڑھے آپ تو یہی چاہتے ہیں ناں کہ ہم ذرا ذرا سی ضرورتوں کے لیے آپ پر انحصار کریں اور اپنے پاؤں پر کبھی کھڑے نہ ہوسکیں، آپ جیسے بھائی سے تو بہتر تھا آپ ہوتے ہی نہ۔‘

جنید کہتے ہیں کہ ’بول دیا جو کہنا تھا یا ابھی کچھ زہر تمہارے اندر باقی ہے، تم اپنے آپ کے ساتھ زیادتی کررہی ہو، فرحان پر اتنا اندھا اعتماد مت کرو، بھائی ہوں تمہارا اس لیے نصیحت کررہا ہوں۔‘

کیا انو، شوہر فرحان کی جعلسازی جان پائیں گی؟ کیا جنید خود کو صحیح ثابت کرسکیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ’میرے ہی رہنا‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں