تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’ہالا کا قصہ میری زندگی سے ختم ہوچکا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ) کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر (ہالا) کا قصہ میری زندگی سے ختم ہوچکا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا)، صبا حمید (شاہجہاں)، وسیم عباس، زویا ناصر، عمر شہزاد (خرم)، حرا خان (رومی)، ثمینہ احمد (ہالا کی دادی)، علی خان (ہالا کے والد) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ 36ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’حمزہ ساتھ لے جانے کے لیے اہلیہ ہالا کے آگے ہاتھ بڑھاتے ہیں لیکن وہ ان کے ساتھ جانے سے انکار کردیتی ہیں۔‘

ہالا کہتی ہیں کہ ’تمہارے ساتھ کبھی نہیں جاؤں گی، وہ غصے میں کہتی ہیں کہ ’میں تمہارے ساتھ چلی جاؤں تاکہ تم میرا بچہ چھین لو، تائی جان (شاہجہاں) نے مجھے سب بتادیا ہے کہ تم ’بے بی‘ کے ہوتے ہی مجھ سے اسے لے لو گے اور مجھے چھوڑ دو گے۔‘

وہ مزید کہتی ہیں کہ ’تم مجھے کیا چھوڑو گے اس سے پہلے میں تمہیں چھوڑ دوں گی۔‘

یہ سن کر حمزہ کی آنکھیں بھیگ جاتی ہیں لیکن ہالا روتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ان ماں بیٹے نے سب کچھ طے کرلیا ہے اور مجھے پتا ہی نہیٰں چلا، میں کتنی بے وقوف ہوں۔‘

حمزہ کہتے ہیں کہ ’تم ابھی تک مجھے جان نہیں سکیں ہو میں تمہیں ایسا انسان لگتا ہوں جو ایک ماں کو اپنے بچے سے الگ کرے گا۔‘

میرے ہمسفر کی 37ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ’حمزہ والد کو کہتے ہیں کہ ’ہالا کا قصہ میری زندگی سے ختم ہوچکا ہے۔‘

کیا حمزہ اور ہالا الگ ہوجائیں گے اور شاہ جہاں اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گی؟ یا پھر حمزہ کو والدہ شاجہاں کی حقیقت کا پتا چل جائے گا۔ یہ جاننے کے لیے ’میرے ہمسفر کی اگلی قسط دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں