تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

’ایسے شخص سے ایمان اٹھا ہے جس پر جان سے زیادہ بھروسہ تھا‘

اے ار وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں حمزہ کہتے ہیں کہ ’میرا اپنی خود کی ماں سے ہی اعتبار اٹھ گیا ہے۔‘

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا)، صبا حمید (شاہجہاں)، وسیم عباس، زویا ناصر، عمر شہزاد (خرم)، حرا خان (رومی)، ثمینہ احمد (ہالا کی دادی)، علی خان (ہالا کے والد) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامہ اختتام کی جانب گامزن ہے اور اس کی آخری قسط جمعرات کی رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

آخری قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ حمزہ کہتے ہیں کہ ’میرا تو اپنے خود کی ماں سے ہی اعتبار اٹھ گیا ہے میری اپنی ماں جھوٹی ہے۔‘

والدہ شاہجہاں سے حمزہ کہتے ہیں کہ ’آپ کو اندازہ ہے امی ہم جس سے محبت کرتے ہیں اگر وہ کبھی دھوکا دے رہا ہو تو دل پر کیا بیتتی ہے ایسا سننے سے دل بند ہوجایا کرتے ہیں۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’بے اختیار لوگوں کو جب اختیار مل جائیں تو وہ وہی سلوک کرتے ہیں دوسروں کے ساتھ جو انہوں نے دیکھا ہوتا ہے سہا ہوتا ہے۔‘

حمزہ کہتے ہیں کہ ’بھروسہ ٹوٹا ہے میرا ایسے آدمی سے ایمان اٹھا ہے جس پر اپنی جان سے زیادہ بھروسہ تھا۔‘

ادھر حمزہ کے والد اہلیہ سے کہتے ہیں کہ ’گھر میں جتنے آئینے لگے ہیں ہٹا دو کیونکہ اس میں تمہارے اعمال نامے نظر آتے ہیں۔‘

کیا شاہجہاں کو ان کے کیے کی سزا ملے گی یا پھر حمزہ اور ہالا انہیں معاف کردیں گے؟ یہ جاننے کے لیے آخری قسط دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -