پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

’دادی انتقال کرگئیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں دادی (ثمینہ احمد) انتقال کرگئیں۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا)، صبا حمید (شاہجہاں)، وسیم عباس، زویا ناصر، عمر شہزاد (خرم)، حرا خان (رومی)، ثمینہ احمد (ہالا کی دادی) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ 29 ویں قسط میں دکھایا گیا ہے ’شوہر حمزہ کے ہالا کے خلاف ہونے اور ان ساتھ ناانصافی ہونے پر دادی صدمہ برداشت نہ کرسکیں اور ہالا کے والد نفیس کو تمام سچائی بتانے کے بعد انتقال کرگئیں۔‘

- Advertisement -

’ہالا کے والد نفیس لندن سے واپس آتے ہیں اور والدہ کو بیمار دیکھ کر کہتے ہیں کہ مجھے بتائیں کیا ہوا ہے اس کا گریبان پکڑ کر پوچھا گا میری بیٹی کے ساتھ ایسا کیوں کیا؟‘

دادی کہتی ہیں کہ ’نفیس کس کس کا گریبان پکڑے گا آج تک تیری بیٹی (ہالا) کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس کا ذمہ دار کوئی اور نہیں صرف تو ہے۔‘

’ہالا اپنی بیمار دادی کو سمجھاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ دادی ہمت کریں رہنے دیں کچھ نہیں ہوا ہے۔‘

دادی بیٹے سے کہتی ہیں کہ ہالا کا اس سب میں کچھ قصور نہیں تھا تم اس کا خیال رکھنا، یہ وعدہ کرو ہالا کا بہت خیال رکھنا وہ بیٹے کو خیال رکھنے کا کہہ کر انتقال کرگئیں۔

تیسویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ دادی کو سپرد خاک کردیا گیا ہے اور حمزہ خرم سے کہتے ہیں کہ ‘میں تیرا سایہ اپنے خاندان کی کسی عورت پر برداشت نہیں کرسکتا چاہے وہ مر ہی کیوں نہ گئی ہو۔‘

حمزہ اپنی اہلیہ ہالا سے مزید کہتے ہیں کہ ’میں ساری زندگی تمہارا خیال رکھوں گا یہ وہ سزا ہے جو میں نے اپنے لیے خود چُنی ہے۔‘

ادھر شاہ جہاں کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے وہ اپنے شوہر سے کہتی ہیں کہ ’نفیس اور ہالا کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملنے والی جو گزر گیا اس پر مٹی ڈالیں اور آنے والے وقت پر توجہ دیں۔‘

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں