تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

’میں ہالا اور ثمین نہیں ’رومی‘ ہوں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں شاہجہاں نے اپنی بیٹی رومی کو تھپڑ مار دیا۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا)، صبا حمید (شاہجہاں)، وسیم عباس، زویا ناصر، عمر شہزاد (خرم)، حرا خان (رومی)، ثمینہ احمد (ہالا کی دادی)، علی خان (ہالا کے والد) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ روز ’میرے ہمسفر‘ کی 32ویں قسط میں دکھایا گیا کہ اپنی بیٹی رومی کی محبت کا پتا چلنے پر وہ اپنی بیٹی کو تھپڑ جڑ دیتی ہیں۔

رومی بھی انہیں پیچھے ہٹنے کا کہتی ہیں اور بولتی ہیں کہ ’میں ہالا اور ثمین نہیں ہوں رومی ہوں مجھ پر آپ کی زبردستی نہیں چل سکتی۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’آپ نے مجھے کیا سمجھ رکھا ہے وہ ہالا کھاتی تھی آپ کی ماریں لیکن میں آپ ہی کی بیٹی ہوں۔

رومی کہتی ہیں کہ میں وقاص سے پیار کرتی ہوں اور بس اسی سے شادی کروں گی۔

شاہجہاں کہتی ہیں کہ ’رومی اس لڑکے کو بھول جاؤ اور گھر میں اس بات کا کسی سے ذکر نہیں کرنا ورنہ میرے یا اپنے باپ کے ہاتھوں ماری جاؤ گی۔

دوسری جانب ہالا کی بہن مریم انہیں سمجھا رہی ہوتی ہیں شاہجہاں وہاں پہنچتی ہیں اور ہالا سے کہتی ہیں کہ خود کا بس نہیں چلا تو بہن کو آگے کردیا اس پر ہالا کہتی ہیں کہ میری بہن کو کچھ نہیں بولیں۔

شاہجہاں کہتی ہیں کہ تم سے جڑی ہر چیز سے نفرت ہے مجھے اس پر ہالا کہتی ہیں کہ اپنے بیٹے حمزہ سے بھی نفرت ہے، ہالا مزید کہتی ہیں کہ ’افسوس تو یہ ہے کہ دیر سے بولی ہوں۔‘

’میرے ہمسفر‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے یہ جاننے کے لیے ڈرامے کی 32ویں قسط ہر جمعرات کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں