اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ کی آخری قسط میں حمزہ کی والدہ شاجہاں کو ’دادی‘ کی بدُدعا لگ گئی۔
ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا)، صبا حمید (شاہجہاں)، وسیم عباس، زویا ناصر، عمر شہزاد (خرم)، حرا خان (رومی)، ثمینہ احمد (ہالا کی دادی)، علی خان (ہالا کے والد) ودیگر مرکزی کردار ادا کیا۔
ڈرامے کو پاکستان میں ہی نہیں پڑوسی ملک بھارت اور بنگلا دیش میں مقبولیت ملی جس کا اظہار وہاں کے سوشل میڈیا صارفین نے کیا۔
’میرے ہمسفر‘ کی آخری قسط کے اختتام پر ہی مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا کسی نے ہالا اور حمزہ کے درمیان غلط فہمی دور ہونے پر خوشی کا اظہار کیا تو کوئی شاہجہاں کے انجام پر اپنی رائے دینے لگا۔
View this post on Instagram
آخری قسط میں دکھایا گیا کہ ’شاہجہاں ہالا کے ساتھ کیے گئے اپنے ناروا سلوک پر افسردہ ہیں کیونکہ ان کا کیا اب ان کی اپنی بیٹی رومی کے آگے آگیا تھا اور ان کی آنکھیں کھل گئیں۔
وہ مرحوم ساس کی باتیں سوچ رہی ہوتی ہیں اس دوران ہالا بھی وہیں پر موجود ہوتی ہیں ’دادی کہتی ہیں کہ ’ان لوگوں کے بارے میں تیرا کیا خیال ہے جو خدا بن کر زمین پر گھومتے ہیں اور خدا بھی فرعون جیسا تو نے جو ظلم اس بچی ’ہالا‘ کے ساتھ کیا ہے شاہجہاں تجھے اس کا جواب دینا پڑے گا۔‘
دادی اپنے آخری وقت میں کہتی ہیں کہ ’میری بددعا ہے تجھے کہ اس دنیا میں پھٹکار اور حشر کے دن اللہ بھی تجھ سے منہ موڑ لے۔‘
نفیس احمد شاہجہاں کے شوہر بھی ان سے کہتے ہیں کہ ’اب رہو اکیلی اور ساری زندگی اپنے زخم چُنتی رہو۔‘
ادھر ہالا اپنے ساتھ کیے گئے سارے ظلم بھلا کر شاہجہاں کو دادی کی جگہ پر بٹھاتی ہیں جس کے بعد وہ ہالا سے معافی مانگتے ہوئے انہیں گلے سے لگالیتی ہیں۔
آخر قسط میں دکھایا گیا کہ حمزہ اور ہالا کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد دونوں ایک ہوگئے اور ہنسی خوشی زندگی گزارنے لگے۔