بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں سردی بڑھنے لگی ، درجہ حرارت11 ڈگری تک گرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ  کے ساتھ ہی درجہ حرارت11 ڈگری تک گرگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے خیبر تک سردی نے ڈیرے دیئے، کراچی میں سردی بڑھنےلگی اور کم سےکم درجہ حرارت11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن بھر درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، شہرمیں ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور دن بھر ہوائیں 20 سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

مزید پڑھیں : کراچی میں 3 روز کے دوران درجہ حرارت مزید گرنے کی پیش گوئی

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقےاور بلوچستان سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں، چترال میں ٹھٹھراتی سردی سے سڑکوں پر پانی بھی جم گیا، لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اسکردو میں درجہ حرارت منفی نو اور گلگت میں منفی سات ریکارڈ کیا گیا ، شدید سردی کوئٹہ اور قلات کا پارہ منفی چھ پر لے آئی ہے۔

اسلام آباد کا درجہ حرارت بھی نقطہ انجماد سے گر گیا جبکہ لاہور میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ر ہنے کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

مری، گلیات اور گردو نواح میں شدید سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں