تازہ ترین

کراچی میں پارہ 3 ڈگری تک گرنے کا امکان: محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں پارہ تین ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان سے داخل ہوچکا ہے۔ جس کی وجہ سے شہرقائد میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان کے موسمی اثرات سندھ پر بھی پڑ سکتے ہیں، کراچی میں ریکارڈ سردی متوقع ہے جبکہ دن میں پینتالیس سے پچاس کلومیٹرفی گھنٹےکی رفتارسےہوائیں چلنے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کی بھی پیش گوئی کی اور کہا آنے والے دنوں میں پارہ تین ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ آنے والے دن سخت سردی کے ہوں گے۔

دوسری جانب ملک میں سردی کا راج ہے، بالائی علاقوں میں سخت سردی ہے اور پہاڑی علاقوں میں برف پھیلی ہوئی ہے۔

بلوچستان میں خون جما دینے والی سردی کی شدت اور بڑھ گئی ہے ، چمن اور گردونواح میں تین دن سے مسلسل بارش اوربرف باری ہورہی ہے، جس سے درجہ حرارت منفی پانچ تک پہنچ گیا ہے۔

حکمہ موسمیات کا کہنا ہے شمالی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا۔۔ کشمیراور گلگت بلتستان میں چندمقا مات پربارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -