اشتہار

کراچی میں پارہ 44 ڈگری تک جانے کا امکان: محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ کراچی میں 8 اور 9مئی کو درجہ حرارت44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 8 اور 9 مئی کو سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پارہ ہائی رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 2 روز میں درجہ حرارت معمول سے 2 ڈگری بڑھنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا 8 اور 9 مئی کو درجہ حرارت 44 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع صاف، موسم گرم اورمرطوب رہے گا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35سے 37ڈگری سینٹی گریڈتک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹےکےدوران سندھ بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ قمبر،دادو،جیکب آباد،تھر پارکر میں شام اور رات کوہلکی بارش متوقع ہے تاہم شہرقائد میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں