تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کرن حق نے ’روحی‘ سے متعلق کیا کہا؟

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل میرے ہی رہنا میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کرن حق نے اپنے کردار روحی سے متعلق بتادیا۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں شہروز سبزواری (اسد)، کرن حق (روحی)، سید جبران (جنید)، اریج محی الدین (بینا)، عروبا مرزا (انو)، بابر علی (ابی)، فیضان شیخ، سبحان اعوان (عمر)، ندا ممتاز، پروین اکبر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔

’میرے ہی رہنا‘ کی کہانی دو بہنوں روحی اور بینا کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے ایک ہی گھر میں شادی ہونے کے بعد دونوں بہنوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کرن حق نے روحی کے کردار سے متعلق کہا کہ ’میں روحی سے مطابقت رکھتی ہوں اور جو لڑکیاں ان مسائل سے گزر رہی ہیں وہ بھی روحی سے مطابقت رکھتی ہیں اور جو ڈرامے کی کہانی ہے اس طرح کے مسائل ہر گھر میں ہوتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ میرے ہی رہنا میں دکھایا گیا ہے کہ روحی کو ساس اور نند کی جانب سے تنگ کیا جاتا ہے جبکہ نند کی حرکتوں سے روحی کے شوہر اور بھائی بھی ناواقف ہیں۔

اب روحی اپنی بہن کی شادی بھی بڑے دیور سے کرنے جارہی ہیں تو ان کی زندگی میں مزید مسائل جنم لینے والے ہیں۔

Comments

- Advertisement -