بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ تین دن میں ہی فلاپ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور، بھومی پیڈنیکر اور راکول پریت سنگھ کی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ ریلیز کے تیسرے روز ہی فلاپ قرار پائی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجن کپور کی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ 24 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنی لیکن ارجن کپور ایک مرتبہ فلم مداحوں کی توقعات پر پورا نہیں اترسکے۔

فلم کے تیسرے دن کا کلیکشن سامنے آیا جس کے مطابق فلم نے وکی کوشل کی چھاوا کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ رومانوی کامیڈی فلم ہے، فلم کی ہدایت کاری کے فرائض مدثر عزیز نے انجام دیے، فلم کو تفریحی بنانے کی کوشش کی گئی لیکن لوگوں نے اس فلم کو پسند نہیں کیا۔

ارجن کپور کی فلم تیسرے دن بھی باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی، فلم نے تیسرے روز 1.25 کروڑ کا بزنس کیا ہے جس کے بعد تین دنوں میں فلم کا کلیکشن 4.45 کروڑ روپے ہوگیا۔

فلم کی پہلی دن کی کمائی 1.5 کروڑ روپے اور دوسرے دن 1.17 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

فلم میں ارجن کپور کی بھومی سے طلاق ہو جاتی ہے۔ راکول اس کی زندگی میں آتی ہے لیکن پھر کیا ہوتا ہے کہ بھومی دوبارہ انٹری ہوتی ہے۔

دوسری جانب وکی کوشل کی ’چھاوا‘ کا باکس آفس پر راج برقرار ہے، 14 فروری کو ریلیز ہونے والی فلم نے 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں