بالی ووڈ اداکار ارجن کپور، بھومی پیڈنیکر اور راکول پریت سنگھ کی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ ریلیز کے چند منٹ بعد کی آن لائن لیک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مدثر عزیز کی تحریر اور ہدایت کاری میں ’ہیپی بھاگ جائے گی۔‘ ’پتی پتنی اور وہ‘ اور کھیل کھیل میں‘ ریلیز ہوچکی ہیں گزشتہ روز فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ سنیما گھروں کی زینت بنی لیکن بدقسمتی سے فلم پائریسی کا شکار ہوگئی۔
فلم میں ارجن کپور نے ’انکور‘ بھوی پیڈنیکر نے ان کی سابقہ بیوی ’پربلین‘ جبکہ راکول پریت سنگھ نے ان کی بیوی ’انتارا‘ کا کردار نبھایا ہے۔
میرے ہسبینڈ کی بیوی میں رشتوں کی پیچیدگیوں کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے، فلم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین ہرش گجرال، شکتی کپور اور انیتا راج کے علاوہ دیگر اہم کردار بھی شامل ہیں۔
فلم کو تقریباً 50 سے 60 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنایا گیا ہے، فلم ’چھاوا‘ کے درمیان باکس آفس پر فلم نے اچھی شروعات کی ہے، فلم کے تھیٹر میں چلنے کے بعد اس کا او ٹی ٹی پریمیئر جیو ہوٹ اسٹار ہونے کا امکان ہے۔
فلم نے ریلیز کے پہلے دن تقریباً 1.5 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
تاہم اب ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ پائریسی کا شکار ہوگئی، رپورٹ کے مطابق فلم کو تھیٹر میں ریلیز کے بعد متعدد غیر قانونی ویب سائٹس پر مفت ڈاؤن کے لیے ایچ ڈی میں آن لائن لیک کردیا گیا۔
فلم کا آن لائن لیک ہونے فلم کی پوری کاسٹ کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں کیونکہ اس سے فلم کی آمدنی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ فلم آن لائن لیک کرنا 1957 کے کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت مجرمانہ جرم ہے، آپ بھی ایسے کسی بھی فعل کی حوصلہ افزائی کرنے سے گریز کریں۔