تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

"میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط، دانش کا انتقال

کراچی: پاکستانی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” دانش کے انتقال کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگیا۔

ناظرین  نے اے آر وائی ڈیجیٹل، سنیما گھروں اور موبائل ایپ پر اپنا پسندیدہ ڈرامہ دیکھا۔

https://twitter.com/Irshad_chum/status/1221114233053728776

آخری قسط کے آغاز پر ڈرامے کے گزشتہ اقساط میں گزرے اہم سین دیکھائے گئے تاکہ کہانی ذہنوں میں تازہ ہو جائے. ڈرامے کی آخری قسط کو گرینڈ فینالے طور پر پیش کیا گیا جس کا دورانیہ دو گھنٹے تھا۔

ادھر آخری قسط نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی، چند منٹوں میں ہی ڈرامے کی آخری قسط کا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن بن گیا اور لمحوں میں ہزاروں ٹوئٹس کی گئیں۔

 

آخری قسط نشر ہونے سے پہلے ڈرامے کا اختتام کیسا ہوگا؟ کیا دانش پھر سے مہوش کو اپنائے گا یا پھر ہانیہ سے رشتہ جڑے گا؟ شہوار کا مستقبل کیا ہوگا؟ ان جیسے ان گنت سوالات شائقین کے ذہنوں میں تھے اور ہر کوئی اپنے طور پر ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے نقشہ کھینچ رہا تھا۔

خیال رہے اے آر وائی ڈیجیٹل کا شاہکار میرے پاس تم ہو اپنے منفرد موضوع اور ڈائیلاگز کی وجہ سے عوام میں مقبولیت کا حامل ہے، عائزہ خان، حرا مانی، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی جاندار اداکاری نے ڈرامے کو چار چاند لگادئیے ہیں۔

عوامی مقبولیت کے باعث ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط ملک بھر کے بڑے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ ڈرامے کے رائٹر خلیل الرحمان قمر نے آخری قسط سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’خدا گواہ ہے کہ آخری سین لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے تھے اور میں رو رہا تھا‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’آپ دیکھتے جائیے آگے کیا تماشا ہونے والا ہے، ڈرامے کی آخری قسط سب کی اسی طرح جان لے گی جس طرح اس نے میری جان لی ہے، ڈرامے کی ہر قسط پچھلی قسط سے زیادہ اچھی ہے‘۔

https://www.instagram.com/p/B7id20LHCLF/?utm_source=ig_web_copy_link

مصنف خلیل الرحمان نے ایک نجی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہر ڈرامے اور فلم کا بہتر معاوضہ حاصل کیا ہے اور پاکستان میں سب زیادہ معاوضہ لینے والا مصنف ہوں۔

انٹرویو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ ڈرامے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں، جس پر انہوں نے معاوضہ بتانے سے انکار کردیا تاہم صحافی کے 50 لاکھ کہنے پر انہوں نے ہاں میں سر ہلایا۔
ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی نامور مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے جس میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی نے مرکزی کردار ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -