اشتہار

’میری اور عاصم کی منگنی نہیں ہوئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ میرب علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اور گلوکار عاصم اظہر کی منگنی نہیں ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر میرب علی کے حالیہ انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے اور گلوکار عاصم اظہر سے متعلق گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔

انٹرویو میں میزبان نے میرب علی سے سوال کیا کہ ’کیا آپ کا نکاح ہوگیا ہے؟ جس پر میرب نے کہا کہ ’نہیں ابھی نکاح نہیں ہوا ہے۔‘

- Advertisement -

میرب علی نے کہا کہ ’میری اور عاصم کی منگنی نہیں ہوئی بلکہ امام ضامن باندھا گیا تھا اور ساتھ ہی گھر کے افراد کی موجودگی میں بات پکی ہوئی۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے لیے اُنہوں نے سوشل میڈیا کا رُخ کیا تھا۔

عاصم اظہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی اور میرب علی کی منگنی کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

خیال رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی اور ہر جگہ ان کی دوستی کے چرچے تھے بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں