پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

میرب علی کا تصویر پر تنقید کرنے والے صارف کو کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر و اداکارہ میرب علی نے تصویر پر تنقید کرنے والے صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماڈل و اداکارہ میرب علی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں پھولوں کے قریب کھڑے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Merub Ali (@meruub)


میرب کی اس تصویر کو کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا اور ان کی تعریف کی گئی۔

- Advertisement -

ایک صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’صرف تین ڈرپس کی ضرورت ہے۔‘

اداکارہ نے جواب میں صارف کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ’تو آپ لگوا لو ادھر کیوں بتا رہے ہو۔‘

واضح رہے کہ میرب علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کی بہن کا کردار نبھایا تھا اور مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔

میرب سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں گزشتہ دنوں بھی اداکارہ نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں