پاکستانی ماڈل و اداکارہ میرب علی کا سپر اسٹار ہانیہ کا نام سنتے ہی دیا گیا ردِعمل فینز کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
میرب علی ایک اداکارہ اور راک اسٹار عاصم اظہر کی منگیتر ہیں، وہ اکثر گلوکار کے کنسرٹس میں نظر آتی ہیں اور انہیں کئی تقریبات میں بھی ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔
عاصم اظہر کے ساتھ ان کی منگنی کو لاکھوں نے سراہا لیکن ساتھ ہی ایک تنازعہ بھی کھڑا ہوگیا کیونکہ وہ اس سے پہلے عاصم کی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کی دوست ہوا کرتی تھیں۔
کچھ ایونٹس میں لوگوں نے عاصم اظہر کو ہانیہ عامر کا نام لے کر ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر عاصم اظہر نے ہمیشہ بہت ہی وقار کے ساتھ اس ٹرولنگ کا سامنا کیا بلکہ اپنے کنسرٹس میں اپنی منگیتر میرب علی کا نام کرتے دکھتے ہیں۔
حال ہی میں میرب علی نے اداکار علی سفینہ کے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں مختلف سوالات کے دوران میزبان علی سفینہ نے اچانک میرب علی سے ایک ایسا سوال کیا کہ وہ چونک اٹھیں۔
علی سفینہ نے پوچھا کہ ’کیا عاصم کبھی ان کے لیے گانے گاتے ہیں؟ اس سے پہلے کہ وہ اس کا مکمل جواب دیتیں، میزبان نے مذاق کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا عاصم نے کبھی ’وے ہانیا وے دل جانیا۔ گایا ہے؟
علی سفینہ کی جانب سے اس گانے کا سوال میں استعمال عاصم اظہر کی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کی طرف اشارہ تھا کیونکہ گانے میں لفظ ہانیہ آتا ہے۔
اس پر میرب علی حیران ہو گئیں لیکن انہوں نے اپنی خوش مزاجی دکھاتے ہوئے اس مذاق کو نظرانداز کر دیا اور کہا ’جی گاتے ہیں، عاصم میرے لیے سارے گانے گاتے ہیں‘۔
میرب علی کی علی سفینہ کے ساتھ دوستی ہونے کی وجہ سے انہوں نے اس سوال پر کسی قسم کا تنازعہ نہیں کھڑا کیا پر یہ ضرور کہا کہ ’میری جگہ کوئی اور ہوتا تو اس سوال پر ایک لگاتا لیکن مجھے دیکھیں میں ہنس رہی ہوں‘۔