شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی کی ہیلمٹ پہن کر پاک نیوزی لینڈ میچ دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرب علی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں گھر میں ہیلمٹ پہن کر پاک نیوزی لینڈ میچ دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
میرب علی کی ویڈیو میں مشہور گانا ’ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار‘ سنا جاسکتا ہے۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اگر انہیں میری ضرورت ہو تو جانے کے لیے تیار ہوں۔‘
میرب علی نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی ویڈیو، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی میرب علی نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ میرب علی اور معروف گلوکار عاصم اظہر کی منگنی گزشتہ سال ہوئی تھی جس کی اطلاع دونوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کو دی تھی۔
اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں یمنیٰ زیدی (شائستہ خانزادہ) کی بہن کا مختصر کردار نبھایا تھا۔