تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ہائیڈروگرافی کے عالمی دن کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ کا پیغام

ہائیڈروگرافی (آبی جغرافیہ) کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کا مقصد سمندری خد و خال اور نیویگیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایڈمرل امجد خان نے کہا کہ ہائیڈرو گرافی کا دن منانے کا مقصد سمندری خد و خال اور نیویگیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، رواں برس عالمی ہائیڈرو گرافی کے دن کا موضوع ہائیڈرو انڈرپننگ ڈیجیٹل ٹوئن آف دی اوشین ہے۔
ا
نیول چیف نے بتا یا کہ 2022 میں حکومت نے ہائیڈروگرافر نیوی کو بطور ہائیڈروگرافر آف پاکستان کا درجہ دینے کی منظوری دی، ہائیڈروگرافک ڈیٹا کی مدد سے، محفوظ نیویگیشن اور بحری وسائل کے استعمال سے معیشت مستحکم ہوگی۔

سربراہ پاک بحریہ کہ کہنا تھا کہ سمندروں میں محفوظ جہازرانی اور پائیدار معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہر دم کوشاں ہیں، پاک بحریہ جدت کو بروئے کار لا کر بحری تحقیق کی جہتوں کو وسعت دینے کے لیے بھی پُر عزم ہے۔

Comments

- Advertisement -