جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سعودی فرمانروا اور ولی عہد کے’’یوم پاکستان‘‘ پر تہنیتی پیغامات

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی فرمانرواشاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ’’یوم پاکستان‘‘ پر تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدرپاکستان عارف علوی کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نےتہنیتی پیغام میں صدرکی صحت وعافیت کی دعاؤں کے ساتھ پاکستانی حکومت اور قوم کی مزید ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ولی عہد نائب وزیراعظم اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی تہنیتی پیغامات میں صدر ڈاکٹر عارف علوی کو یوم پاکستان پر دلی مبارکباد دی ہے۔

دارالحکومت ریاض میں مملکت کی شناخت ’’گنڈم ٹاور‘‘ کو 23مارچ پر پاکستانی پرچم سے رنگ دیا جائے گا یہ دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کا فقیدالمثال اظہار ہو گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں