بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

شہدا فوج کے لواحقین کا موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدا فوج کے لواحقین نے ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں پیغام جاری کر دیا۔

کیپٹن سلمان سرور شہید کے والد نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر پاکستانی خون کے آنسو رو رہا ہے، شہدا کے لواحقین ایک دوسرے سے مل کر رو رہے ہیں، ہم نے کس کیلیے اپنے بچوں کو قربان کیا ہے؟ جس نے بھی حملہ کیا ہے اسے چھوڑنا نہیں چاہیے۔

کیپٹن بلال سلیم شہید کی والدہ نے اظہار خیال کیا کہ جب حملہ ہوا دل خون کے آنسو رو رہا تھا، انہوں نے کیسے جرأت کی ہماری خوبصورت یادگار کو جلانے کی، اللہ کریم خود ہی ان کو اس کی عبرتناک سزا دے گا۔

کیپٹن کاشان نوید شہید کی والدہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ بچے قربانیاں دے کر ملک کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، کچھ شر پسند ہیں جو ہمارے قومی اثاثوں کا یہ حشر نشر کر دیتے ہیں، یہ سب دیکھ کر ہمیں بہت تکلیف ہوئی ہے، جو قومیں محسنوں کو بھولتی ہیں یادگاروں کا یہ حال کرتی ہیں ان کا اللہ ہی حافظ ہے۔

کیپٹن منان الحسن شہید کی والدہ نے کہا کہ آج کے حالات دیکھ کر بہت دکھ ہو رہا ہے، بچوں نے جان دی اور ملک کو سنبھالتے ہوئے چلے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں