تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

لڑکی کو نازیبا پیغامات بھیجنا اماراتی لڑکے کو مہنگا پڑ گیا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ہم وطن لڑکی کو نازیبا پیغامات بھیجنے اور بلیک میلنگ کے الزام نے اماراتی لڑکے کو عدالت پہنچا دیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق 19 سالہ لڑکے کو 20 سالہ لڑکی کو سوشل میڈیا پر نامناسب میسجز بھیجنا مہنگا پڑ گیا، شکایت کنندہ نے پراسیکیوٹر کو بتایا کہ مذکورہ لڑکے نے اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میسجز بھیجے کہ اگر اس نے ’ان بلاک‘ نہ کیا تو وہ ہمارے تعلقات کے بارے میں اس کے بھائی اور والدین کو بتا دے گا۔

لڑکی نے تفتیشی افسر کو بتایا کہ ایک رات لڑکے نے اسے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے اور وائس میسیج بھیج کر پیغام دیا کہ اگر اس کی بات نہ مانی تو وہ تمام راز فاش کر دے گا۔

لڑکی کے بقول لڑکا اس لیے بھی افسردہ تھا کہ اس کی شادی کی پیشکش کو اس نے مسترد کردیا تھا جب کہ شکایت کنندہ کی والدہ نے بھی تفتیشی افسر کو بتایا کہ میری بیٹی نے لڑکے کی آفر کو یکسر مسترد کردیا تھا اور اس وقت ہم ساتھ تھے اور یہ باتیں اس نے خود سنی تھیں۔

شکایت کنندہ نے ملزم کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات اور وائس میسج بطور ثبوت پیش کردیے ہیں اور اب عدالت 29 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے گی۔

Comments

- Advertisement -