بارسلونا: لیجنڈ فٹ بالر لائنل میسی کی جادوئی پرفارمینس نے بارسلونا کا ایک بار پھر لالیگا کا ٹائٹل جتوا دیا، یہ گذشتہ دس سال میں ساتواں موقع ہے، جب میسی کے کلب نے یہ کارنامہ انجام دیا.
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دونوں ڈیپوریٹو کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں نامور ارجنٹینی کھلاڑی لائنل میسی چھائے رہے، انھوں نے تین لگاتار گول اسکور کرکے ہیٹ ٹرک کی اور اپنی ٹیم کو فتح دلوائی. اس جیت کے ساتھ بارسلونا اسپینش لیگ لالیگا کی ایک بار پھر چیمپیئن بن گئی.
یاد رہے کہ چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بارسلونا کو اطالوی کلب روما کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جسے چیمپئنز لیگ کا سب سے بڑا اپ سیٹ تصور کیا جاتا ہے، البتہ بارسلونا جلد ہی اس ناکامی سے ابھر آئی.
ڈیپورٹیو کے خلاف میچ میں میسی کا جادو سر چرھ کربولا، پہلے ہاف میں میسی نے ایک گول بنایا، دوسرے ہاف میں بھی حریف ٹیم کے ڈیفینڈرز میسی کو نہ روک پائے۔
خیال رہے کہ لائنل میسی رواں سیزن میں سب سے زیادہ پیسہ بنانے والے فٹ بالر ہیں، وہ ایک منٹ کے عوض تیس ہزار ڈالرز وصول کرتے ہیں اور ان کی حالیہ کارکردگی نے پھر ثابت کر دیا کہ وہ اس کے حق دار ہیں.
بارسلونا نے حریف ٹیم کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیتے ہوئے مجموعی طور پر پچیسویں مرتبہ اسپینش لالیگا کا ٹائٹل جیتا۔ فتح کے بعد بارسلونا کے مداحوں نے شان دار جشن منایا.
لائنل میسی: ایک منٹ کے تیس ہزار ڈالرز وصول کرنے والا دنیا کا امیر ترین فٹ بالر
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں