تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

میسی نے فٹبال کی تاریخ کی مہنگی ترین ڈیل کرلی

دنیائے فٹبال کے اسٹار فٹبالر اور 36 سال بعد ارجنٹائن کو عالمی چیمپئن بنانے والے لیونل میسی نے سعودی کلب سے فٹبال کی تاریخ کی مہنگی ترین ڈیل کرلی۔

دنیائے فٹبال کے اسٹار فٹبالر اور 36 سال بعد ارجنٹائن کو عالمی چیمپئن بنانے والے لیونل میسی پی ایس جی کو چھوڑ کر سعودی کلب سے معاہدے پر رضامند ہوگئے ہیں اور انہوں نے سعودی کلب سے فٹبال کی تاریخ کی مہنگی ترین ڈیل کرلی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی کلب الہلال نے ورلڈ کپ فاتح کپتان کو ایک کھرب ستاسی ارب روپے سے زائد کی پیشکش کی ہے جو فٹبال کی تاریخ کی مہنگی ترین ڈیل ہے۔

رپورٹ کے مطابق میسی اس پرکشش پیشکش پر رضامند ہیں اور معاہدے کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ارجنٹینا کے چیمپئن کپتان لیونل میسی نے 2021 میں پی ایس جی سے دو سال کا معاہدہ کیا تھا، جو رواں سال ختم ہو جائے گا۔

اس سے قبل ان کے حریف اسٹار فٹبالر رونالڈو بھی سعودی کلب سے معاہدہ کر کے فیملی سمیت سعودی عرب منتقل ہوچکے ہیں جب کہ میسی نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -