منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

میسی نے چینی شائقین کا پیسہ وصول کرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ چیمپئن فٹبالر لیونل میسی نے بیجنگ میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا تیز ترین گول داغ دیا میچ دیکھنے والے چینی شائقین کا پیسہ وصول ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا 36 سال بعد ارجنٹینا کو فٹبال کا عالمی چیمپئن بنانے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی جو ان دنوں چین میں دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے گئے ہیں وہاں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا تیز ترین گول داغ دیا۔

یہ تاریخی دوستانہ میچ آسٹریلیا اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا گیا جس میں چیمپئن کپتان میسی نے ابتدائی 80 سیکنڈ سے بھی پہلے گیند کو جال میں پہنچا دیا یوں وہ اپنے 16 سالہ کیریئر کا تیز ترین گول کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

- Advertisement -

یہ میچ ارجنٹینا نے دو صفر سے جیت لیا۔ میچ دیکھنے والے چینی شائقین بھی میسی کی پھرتی دیکھ کر جھوم اٹھے اور کئی نے کہا کہ ان کا پیسہ وصول ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں