کابل: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے پانچ سالہ پرستار افغان بچے مرتضٰی احمدی کی دلی خواہش پوری کردی ، اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے سب سے کم عمر فین سے ملنے کا فیصلہ کرلیا۔
چند روز قبل معروف فٹبالر لیونل میسی کے پانچ سالہ پرستار افغان بچے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر نشر کیا ہوئی، دنیا بھر میں دھوم مچ گئی، پلاسٹک بیگ سے تیارکردہ ارجنٹائن کے اسٹارکھلاڑی میسی کی شرٹ پہنے افغان صوبے غزنی کےپانچ سالہ مرتضیٰ کی ویڈیو کو لاکھوں افراد نے دیکھا اور لائیک کیا ۔
مرتضیٰ احمدی کی ویڈیو دنیا بھرکےانٹرنیٹ صارفین کے ساتھ ساتھ اسٹار کھلاڑی لینیول میسی کو بھی متاثرکیا اور انہوں نےمرتضیٰ سے ملنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔