اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

میسی کا اپنے حریف رونالڈو سے متعلق حیران کن بیان

اشتہار

حیرت انگیز

بارسلونا: سپر اسٹار لائنل میسی نے اپنے سب سے بڑے حریف کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق حیران کن بیان دے دیا.

تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے نامور کھلاڑی نے پرتگالی ساحر رونالڈو سے متعلق ایک غیر متوقع بیان دے کر سب کی توجہ حاصل کر لی.

ریڈیو کے ایک مشہور پروگرام میں‌ بارسلونا سے کھیلنے والے میسی نے جی کھول کر کرسٹیانو رونالڈو کی تعریف کی.

انھوں نے یہ بھی کہا کہ جب رونالڈو ریال میڈرڈ سے کھیلا کرتے تھے، تب ان کا مقابلہ کرنا بڑا خوش گوار تجربہ تھا اور وہ چاہیں گے کہ ایسے ہی تجربے سے دوبارہ گزریں.

پروگرام میں‌ جب میسی سے پوچھا گیا کہ وہ کن فٹبالرز کو قابل تعریف خیال کرتے ہیں، تو میسی نے کہا کہ یوں تو کئی بڑے کھلاڑی ہیں، جن میں برازیلی اسٹار نیمار اور یوروگوائے سے کھیلنے سواریز نمایاں ہیں، البتہ رونالڈو کو وہ اس فہرست کے بجائے اپنے ساتھ رکھتے ہیں.

میسی نے رونالڈو کو اپنا ہم پلہ قرار دیتے ہوئے ہوا کہا کہ اطالوی کلب یوونٹس بھی بہترین ٹیم ہے، البتہ جب وہ ریال میڈرڈ سے کھیلا کرتے تھے، تب وہ مقابلے کی فضا سے خوب محظوظ ہوتے تھے.

یاد رہے کہ دونوں‌ کھلاڑیوں‌ کا شمار فٹ بال کی تاریخ‌ کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، البتہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دونوں ہی کھلاڑی کبھی اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ نہیں جتوا سکے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں