بارسلونا: میسی اور سوارز نے کھوئی ہوئی فارم حاصل کر لی، بارسلونا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگئی.
تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا کے لیونل میسی اور یوروگوائے کے لوئس سوارز نے مخالف ٹیم کی درگت بنا دی، بارسلونا نے میچ بہ آسانی جیت لیا.
اسپینش لالیگا میں جب بارسلونا اور ہیسکا کی ٹیم مدمقابل آئیں، توبارسلونا نے گولز کی بارش کر دی. سپراسٹار میسی اور سوارز بھرپور ایکشن میں نظر آئے.
بارسلونا نے یہ میچ دو کے مقابلے آٹھ گول سے میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی.
بارسلونا کی ٹیم پورے میچ میں حریف ٹیم پر چھائی رہی۔ ایک کے بعد ایک حملہ کر کے ہیسکا کے دفاع کو تہس نہس کردیا۔ لیونل میسی اور لوئس سواریز نے دو دو بار گیند کو جال میں پہنچایا۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2018: کیا سپر اسٹار میسی اور لیجنڈ میراڈونا کے تعلقات کشیدہ ہیں؟
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2018 میں سپراسٹارز کی ٹیموں کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی۔
میسی کی ارجنٹینا اور رونالڈ کی پرتگال کو دوسرے راؤنڈ سے گھر لوٹنا پڑا، جب کہ سوارز کی ٹیم کو کوارٹر فائنلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔