تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

لیونل میسی کو قتل کرنے کی دھمکی موصول

روساریو: عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو نامعلوم افراد کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹائن کے شہر روساریو میں لیونل میسی کی اہلیہ انٹونیلا روکازو کی سُپر مارکیٹ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سُپر مارکیٹ کے صدر دروازے پر کم از کم 14 گولیاں ماری گئی۔ ملزمان گیٹ پر لیونل میسی کیلیے دھمکی آمیز لیٹر بھی چھوڑ گئے۔

قلم سے لکھے لیٹر میں فٹبالر کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ ’میسی، ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں، جاکن (روساریو میئر) ایک منشیات فروش ہے اور وہ بھی تمہیں نہیں بچا پائے گا۔‘

روساریو میئر فائرنگ کے واقعے کے بعد سُپر مارکیٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میں نے انٹونیلا روکازو سے بات چیت کی ہے اور وہ کافی پریشان ہیں۔

پولیس نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دیں۔

Comments