تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

میسی کا 17 سالہ کیریئر بے مثال، ریکارڈ تعاقب میں رہے

ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے اتوار کی شب قطر میں ورلڈ کپ ٹرافی اٹھا کر اپنے خواب کی تعبیر پائی ان کا 17 سالہ کیریئر بے مثال رہا ہے۔

لیونل میسی نے فٹبال میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز 2005 میں کیا اور گزشتہ شب کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل تک 172 انٹرنیشنل میچز میں ارجنٹائن کی نمائندگی کی اور اس دوران 98 گول کرنے کا اعزاز بھی پایا۔

اپنے 17 سالہ شاندار کیریئر کے دوران میسی نے اولمپک گولڈ میڈل، 7 باربیلون ڈی، 6 بار گولڈن بوٹ کے اعزازات پانے کے ساتھ سب سے زیادہ ورلڈ کپ میچز کھیلنے کا بھی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

صرف یہی نہیں اپنے بے مثال کارکردگی کی بدولت فٹبال میں مین آف دی میچ کے ریکارڈ ایوارڈ بھی لٹل ماسٹر میسی نے حاصل کیے۔

ان کے حاصل کردہ اعزازات اور میڈل سے لگتا ہے کہ وہ فٹبال کے پیچھے اور اعزازات ان کے پیچھے پیچھے بھاگتے رہے۔

8 سال قبل 2014 کے ورلڈ کپ میں فاتح تو ارجنٹائن نہیں تھی لیکن یہ میسی کا جاندار کھیل ہی تھا جس کی بدولت وہ اس ورلڈ کپ کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا، میسی کا مستقبل سے متعلق اہم اعلان

میسی نے کوپا امریکا سمیت کئی ٹرافیوں پر بھی اپنا نام درج کرایا۔ ان کے بین الاقوامی کیریئر میں صرف عالمی کپ کی کمی تھی جو انہوں نے گزشتہ رات قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دینے کے بعد ٹرافی کو اپنے ہاتھوں میں اٹھا کر پوری کر دی۔

Comments

- Advertisement -