کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کردی ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے سے سمندری ہواؤں کا راج ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصدہے جبکہ مغربی ہوائیں 10 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے جاری ہیں۔
دوسری جانب ملک میں آج بھی کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے جبکہ کراچی اور دیگر علاقوں میں موسم سرد و خشک رہنے کا امکان ہے۔