کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب موجود سمندری طوفان ‘شاہین’ کراچی کی ساحلی پٹی سے دور ہوگیا ہے اور 6 گھنٹے میں شدید ترین ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفان شاہین کا ساتواں الرٹ جاری ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب کےجنوب اور شمال جنوب میں موجود طوفان 6 گھنٹے میں شدید ترین ہوجائے گا، طوفان شاہین اس وقت 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ طوفان شاہین کراچی کی ساحلی پٹی سے دور ہوگیا ہے ، طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں 470 کلومیٹر
، ماڑا سے طوفان 250 اور گودار کے جنوب مشرق سے 125 کلو میٹر دور ہے۔
الرٹ میں کہا گیا کہ بحیرہ عرب میں شاہین کے گرد 120 سے 110کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ، شام تک طوفان شاہین کی سمت جنوب اور جنوب مغرب رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے سمندر میں طغیانی کے باعث ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی اور کہا طوفان کے باعث گوادر، لسبیلہ، اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
الرٹ کے مطابق طوفان شاہین کے آج شام اومان کے ساحل مسقط سے ٹکرانے کا امکان ہے۔