جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی میں تیز ہوائیں اور اندھی ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز ہواؤں اور اندھی کا الرٹ جاری کردیا اور کہا تیز ہوائوں کی وجہ سے کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے تیز ہوائیں چلنے کا الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مغربی ،جنوبی بلوچستان اور کراچی میں شمال مغرب سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے2دن کے لیے کراچی اور بلوچستان میں ہواوٴں کی رفتار 36 سے 45 کلومیٹر تک چلنے کا امکان ہے،کبھی کبھی ہواوٴں کی رفتار 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کو بھی چھوسکتی ہے۔

- Advertisement -

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے گرد و غبار ہوسکتا ہے اور ہواؤں کا سلسلہ کل دوپہر سے 3 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائوں کی وجہ سے کمزور انفرااسٹرکچرکو نقصان ہوسکتاہے اور سمندر میں طغیانی ہوسکتی ہے، اس لئے ماہی گیر 2 دن احتیاط کریں۔
.
محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات سے بلوچستان کی شمالی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے سردی یا خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں