جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق موسم کے تیور بدل گئے، محکمہ موسمیات نے دن کے اوقات میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے شہر قائد کا پارہ ہائی رہے گا تاہم دن میں گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتیس سے سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ آج سے ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے، لاہور، اسلام آباد ،کوئٹہ اور پشاورسمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا، کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 15 ملی میٹر ریکارڈ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں