پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی میں سردی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی ، گزشتہ رات کراچی کی سرد رات رہی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں سردیاں اگئی، گزشتہ رات کراچی کی سرد رات رہی ،درجہ حرارت 16.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ شہر میں رات گئے خنکی اور دھند بھی رہی، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ، آج سے رات میں درجہ حرارت کم ہوتا رہے گا، شہر میں 13 کلو میٹر گی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں جاڑا دھوم مچانے لگا ہے، کشمیر، گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا میں خون جمادینے والی ٹھنڈ کا راج ہے۔

بلوچستان میں بھی موسم شدید سرد ہوگیا ہے ، اسکردو منفی آٹھ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا جبکہ لہہ میں پارہ منفی چھ تک گرگیا۔

استور، قلات منفی پانچ، بگروٹ، گوپس، ہنزہ اور زیارت منفی چار، کالام منفی تین اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔

اہم ترین

مزید خبریں