منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

آندھی اور موسلادھار بارش کی پیش گوئی ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آندھی، جھکڑ اور موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا بارش سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے خبردار کیا آج آندھی، ژالہ باری اور موسلادھار بارش سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے پشاور، دیر، سوات، مانسہرہ، وزیرستان اور ڈی آئی خان سمیت کئی اضلاع میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، سرگودھا اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جوہرآباد میں 08 ملی میٹر، گلگت بلتستان اور دیر سمیت چند مقامات پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، موہنجوداڑو، دادو میں 46 جبکہ سبی اور رحیم یار خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں