جمعہ, مئی 31, 2024
اشتہار

موسم گرما میں بارشیں: محکمہ موسمیات کی خطرناک پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے موسم گرما میں بارشوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم گرما میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

‌تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسم گرما میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

این ڈی ایم اے کےزیراہتمام موسم گرما میں ہنگامی حالات سے متعلق رابطہ کانفرنس میں ہیٹ اسٹروک،ٹڈی دل حملے ،جنگلات میں آگ کے واقعات سے نمٹنے پرغور کیا گیا۔

- Advertisement -

کانفرنس میں خشک سالی،گلیشئر پگھلنےاورسیلاب کےخطرات اوربچاؤ پربھی غور کیا ، این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرملک نے کہا کہ قدرتی آفات سمیت حادثات سےمتعلق بھی تیاری رکھی جائے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ جنگلات میں آگ لگنےکے واقعات روکے جائیں اور مقامی سطح پرویجی لینس فورس بھی قائم کی جائے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد اگلے تین روز تک گرمی کی جزوی لہر لپیٹ میں رہ سکتا ہے ، آج اور کل پارہ 37 ڈگری تک جا سکتا ہے تاہم ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں