جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

بارشوں کو نیا اسپیل ، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے 9 سے 12 مارچ تک کراچی میں بارشوں کی پیش گوئی کردی، جس سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں آج شام سے بارشوں کا نئے اسپیل کی برسنے کو تیار ہے، جس سے گوادر سمیت سولہ اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے حالیہ سسٹم کے اثرات سے کراچی میں ہواؤں کی رفتار تیز ہوگی، تندوتیز ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے جبکہ دن کے بیشتر اوقات میں ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موجودہ سردی کی لہر کل تک برقرار رہ سکتی ہے، آج علی الصبح کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سےمغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا ،آج سسٹم بلوچستان میں ہواؤں اور بارش کی شکل میں اثرات دے سکتاہے جبکہ 9 مارچ کو ایک دوسرا مغربی سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا ، 9 مارچ والا مغربی سسٹم کراچی سمیت دیہی سندھ تک بھی پھیل سکتاہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مغربی سسٹم کے باعث 9 سے 12 مارچ تک کراچی میں بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ ، زیارت، پنجگوراورگوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں