بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مشرق اور شمال مشرق سمت میں گہرے برساتی بادل موجود، کراچی میں چند گھنٹے میں طوفانی بارش کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مشرق اور شمال مشرق سمت میں گہرے برساتی بادل موجود ہے ، جس کے باعث کراچی میں چند گھنٹے میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بارش کی‌ صورتحال پر کہا ہے کہ مون سون سسٹم وسطی بھارت اور گجرات کےقریب موجود ہے اور مون سون کے کم دباؤ کی شدت تاحال برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مشرق اور شمال مشرق سمت میں گہرے برساتی بادل موجود ہے ، جس کے باعث کراچی میں چند گھنٹے میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چلنے والی تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا ، شام 5 کے بعد معتدل بارش کا امکان ہے جبکہ آج رات تیز بارش ہوسکتی ہے، جس کے باعث اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے مزید کہا کہ 12 اور 13 اگست کو بارش کی شدت میں اضافہ ہوگا اور تیز اورموسلا دھار بارش کا امکان رہے گا جبکہ 14 اگست کی دوپہر تک بارش کا امکان ہے۔

خیال رہے کراچی کے بیشترعلاقوں میں مون سون سسٹم کے باعث موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، میمن گوٹھ، لانڈھی ، ملیر، شاہ فیصل ، ماڈل کالونی، شارع فیصل،ایئرپورٹ ،سپرہائی وے، کلفٹن ،صفورہ چورنگی ، گلزارہجری سمیت سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور صدر میں تیز بارش نے ہرطرف جھل تھل کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں