جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

کراچی میں موسم کی تبدیلی ، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کردی اور کہا پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں دو سے 3 ڈگری اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اگلے 7 روز تک شہر کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے اور پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے تاہم شہر میں 12 مارچ سے موسم پھر سے تبدیل ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے کہا رات میں ہلکی خنکی کے باعث درجہ حرارت 16سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے کہا شمال مشرقی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔

کراچی کا فضائی معیار بدستور خراب ہے اور ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 121 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں