کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کردیا تاہم آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں موسم تبدیل ہو رہا ہے اور دن کے اوقات میں گرمی بڑھتی جا رہی ہے۔
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک رہے گا تاہم شام اور رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
گزشتہ روز چھور،مٹھی میں درجہ حرارت چالیس ڈگری،حیدرآباد، لسبیلہ، شہید بینظیر آباد، ٹنڈو جام میں انتالیس ، میرپورخاص، سکرنڈ، سبی اور ٹھٹھہ میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔