کراچی : محکمہ موسمیات نے اپریل میں گرمی کی شدت میں اضافے سے متعلق کراچی والوں کو خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کا پارہ ہائی ہونے لگا، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اپریل معمول سے زیادہ گرم ر ہے گا اور آج درجہ حرارت اڑتیس سے انتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ شہر میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا اور شام میں موسم میں تبدیلی متوقع ہے تاہم شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات نے سندھ، کے بیشترعلاقوں میں اگلے 2 سے 2 روز کے دوران موسم شدید گرم دن کا درجہ حرارت دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
مٹھی میں آج درجہ حرارت چھایلیس، نوابشاہ پینتالیس،دادو ٹھٹھہ اور حیدرآباد میں تینتالیس ڈگری تک جاسکتا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں بھی گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے لاہورمیں زیادہ سے زیادہ چونتیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔