اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے عوام کو محتاط رہنے کی وارننگ دیتے ہوئے شدید موسمی صورتحال کی پیشگوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات بے موسم کی تازہ صورتحال بتاتے ہوئے مزید ژالہ باری، گردآلود طوفان اور بارش کا امکان ظاہر کردیا۔
جہلم، گجرات، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال ، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال ، پاکپتن، بہاولنگر اور گرد و نواح میں بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں گزشتہ روز ژالہ باری اور بارش کے بعد آج موسم گرم اور خشک ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے بعد بادل آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام کو محتاط رہنے کی وارننگ دیتے ہوئے شدید موسمی صورتحال کی پیشگوئی کی ہے۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں آج گرمی کی لہر برقرار رہے گی، دادو میں پارہ سینتالیس اور سکھر میں چھیالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی، کوئٹہ، لاہور اور پشاور میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔