بدھ, مئی 7, 2025
اشتہار

میٹ گالا میں غیرملکی میڈیا شاہ رخ خان کو پہچانے میں ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان فیشن ایونٹ ’میٹ گالا 2025‘ میں ڈیبیو کیا جہاں انہیں بین الاقوامی میڈیا پہچانے سے قاصر رہا۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے سیاہ لباس پہن کر میٹ گالا 2025 میں شرکت کی جہاں انہیں بین الاقوامی میڈیا پہچان نہیں سکا وہیں صارفین کہہ رہے ہیں اداکار نے جانی ڈیپ کی نقل کی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان، جانی ڈیپ اسٹائل سے زیادہ بھارتی لُک میں اچھے لگتے۔

کنگ خان کی میٹ گالا میں شرکت کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ایسے میں شاہ رخ خان کی ایک ایسی ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر ایشیا کے صارفین حیران نظر آ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sabyasachi (@sabyasachiofficial)

ویڈیو میں شاہ رخ خان کو میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر کھڑے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اداکار کو انٹرویو دینے سے قبل اپنا تعارف کرواتے اور بعد ازاں اپنے اسٹائل سے متعلق تفصیل بتاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب میٹ گالا 2025ء میں ’ووگ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ میں نے میٹ گالا میں شرکت اپنے بچوں کے کہنے پر کی ہے، میں بہت شرمیلا ہوں اور بہت نروس محسوس کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھ پر میٹ گالا میں شرکت کےلیے پہلے میرے ڈیزائنر سبیاساچی کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا اور بعد ازاں میرے بچوں نے مجھے میٹ گالا میں شرکت کےلیے کہا، مجھ سے زیادہ میرے بچے میٹ گالا کےلیے پُرجوش تھے۔

واضح رہے کہ میٹ گالا ہمیشہ مئی کے پہلے پیر کو ہوتا ہے جس میں مشہور شخصیات شرکت کرتی ہیں۔

کام کے محاذ پر شاہ رخ ‘کنگ’ میں نظر آئیں گے، جس میں دیپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن اور ان کی اکلوتی بیٹی سہانا خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں