کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہرکردیا ہے ، جس سے سردی کی شدت میں اضافے ہوسکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت26 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں آج گرد آلود ہوائیں چلنےکاامکان ہے ، آج کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت26 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینیٹی گریڈ اور اس وقت ہوائیں5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ہے۔
یاد رہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں جنوری کے آخری ہفتے میں ایک اور سردی کی لہر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم سردجبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد متوقع ہے جبکہ صبح اور رات میں گوادر، جیونی ،پسنی اور ملحقہ ساحلی علاقوں میں دھند کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سےکم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈتک گرنے کا امکان ہے۔
زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ، قلات میں درجہ حرارت منفی2ڈگری سینٹی گریڈ ، گوادر میں درجہ حرارت9،سبی میں 2اور نوکنڈی میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔