تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

محکمہ موسمیات کی کراچی میں 27اور28 جولائی کو تیز بارش کی پیش گوئی

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں 27اور28 جولائی کو تیز بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ آج شام بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے  گرمی اور حبس سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے 27اور28 جولائی کو تیز بارش کی پیش گوئی کردی اور کہا آج شہر میں حبس کی صورتحال رہے گی جبکہ شام میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہوامیں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے جبکہ ہوا 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ ژوب، قلات، مکران، میرپور خاص، حیدر آباد، سکھر ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، کوہاٹ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں 2 ملی میٹر بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم

گذشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا تھا ، تاہم بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

ذرایع کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی پیپری ون بلوچ سرکٹ ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی تھی ، جس سے 365فیڈرٹرپ کرنے سے شہرکا ستر فیصد علاقہ اندھیرا میں ڈوب گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -