پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

محکمہ موسمیات کی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں آج سے جمعے تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے ، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کےدوران برساتی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں آج سےجمعے تک طوفانی بارشیں شروع ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے ، جس کے بعد پی ڈی ایم اے نےضلعی انتظامیہ اور تمام اداروں کومراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے میں متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اور الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طوفانی بارشوں کےدوران برساتی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے، لینڈسلائیڈنگ کی جگہ پرمشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے اپیل کی ہے کہ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دوسری جانب لاہور پر گہرے سرمئی بادلوں نے ڈیرا ڈال رکھا ہے، کہیں بوندا باندی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ صبح سے ہی جاری ہے، محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ ، لاہور،اسلام آباد ، پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے اور شام کوبارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی،ٹھٹہ اور بدین میں بھی بونداباندی کاامکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں