کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں 4 اور 5 اکتوبر کو بارش پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو اور تین اکتوبر کو مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ راچی میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارش کی نویدسنا دی ، ایران، مغرب بلوچستان کی جانب سے بادل کراچی کا رخ کریں گے، جس کے باعث شہر میں چار اور پانچ اکتوبر کو درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ دو اور تین اکتوبر کو مطلع ابرآلود رہے گا۔
مزید پڑھیں : کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی
دوسری جانب کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم بدل دیا ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری نے موسم سرما کی نوید سنا دی۔
خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی روز سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہورہی تھی، مسلسل بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کئی علاقوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔
بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق بھی ہوئے تھے۔