جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج سے پیر کے دوران کراچی ، میررپورخاص، حیدرآباد میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ اتوار سے منگل کے دوران بلوچستان(ژوب،سبی، نصیرآباد، قلات اور مکران ڈویژن)میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ہے جب کہ بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

کراچی میں مون سون کی بارش کےپیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، گزشتہ بارش کی گندگی تاحال موجود ہے جبکہ نالوں کی صفائی بھی نہ ہوسکی ، جس کے باعث برساتی کے نالوں کےاطراف آبادی کے مکین گندگی سے پریشان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا مون سون کا نیا سسٹم کراچی میں دوسرا جبکہ پاکستان بھرمیں تیسرا سسٹم ہے تاہم پچھلے سسٹم کے مقابلے میں موجود سسٹم کا حجم کم ہے، پیر کے بعد سسٹم کمزور پڑجائے گا مگر شہر قائد کا مطلع مزید کئی روز تک ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں رات سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

شدید بارش کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے بدھ کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے، شدید بارش کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

سکھر ، لاڑکانہ ،شہید بے نظیر آباد،ڈی جی خان،مالاکنڈ،ہزارہ ،پشاور ،لاہور، گوجرانوالہ،راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد،فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارشوں کے باعث مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں