اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے جمعے سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے ایڈوائزری جاری کردی، بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ جمعےسے بارشوں کانیا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا۔
جمعے سے ہفتے تک بلوچستان کے بعض علاقوں کوئٹہ ،زیارت پشین قلعہ عبداللہ میں بارش اور برفباری متوقع ہے جبکہ بارکھان، ژوب ، نوکنڈی ، دالبندین اور نوشکی میں بھی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خیبر پختوںخواہ کےبیشتر علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ22جنوری سے شروع ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کےعلاقوں میں بارش کاامکان ہے۔
گزشتہ24گھنٹوں میں پاراچنارمیں4، کالام میں 2ملی میٹر ، دیرمیں2اورمالم جبہ میں2ملی میٹربارش ریکارڈہوئی جبکہ کالام میں1جبکہ مالم جبہ میں بھی1انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔