منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

عوام ہوجائیں پھر تیار، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات نے آئندہ منگل سے جمعرات تک صوبہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے اکثر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی کے مطابق منگل اور بدھ کے دوران صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت،پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، کوہلو اور بارکھان میں بارش جب کہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

منگل سے جمعرات تک کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے جب کہ اسی دوران اسلام آباد، چترال، کالام، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ میں برسات اور بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے منگل سے جمعرات کے دوران مری، گلیات، نتھیاگلی، کاغان، ناران، کوہستان، استور، ہنزہ، وادی نیلم، باغ میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، ڈی آئی خان، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، حافظ آباد میں بارش کا بتایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہورمیں بھی اسی عرصے کے دوران درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں